ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / حیدرآباد: اب’’چلڈرن بینک آف انڈیا‘‘ کے نوٹ بینک میں جمع کرانے کی کوشش کریں!

حیدرآباد: اب’’چلڈرن بینک آف انڈیا‘‘ کے نوٹ بینک میں جمع کرانے کی کوشش کریں!

Wed, 15 Mar 2017 12:18:17    S.O. News Service

حیدرآباد، 14 مارچ(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا) اب تک اے ٹی ایم سے 'چلڈرن بینک آف انڈیا' کے نوٹ نکلنے کے معاملے سامنے آ رہے تھے، اب ان نوٹوں کو بینک میں جمع کرنے کی کوشش کا معاملہ سامنے آیا ہے. یہ معاملہ حیدرآباد میں سامنے آیا. پولیس نے یہ کوشش کرنے والے کو حراست میں لے لیاہے۔دو ہزار اور 500 روپے کے نئے نوٹ گردش میں آنے کے بعد 'چلڈرن بینک آف انڈیا' لکھے ہوئے نوٹ مارکیٹ میں فروخت ہونے لگے ہیں۔ ان نوٹوں کو ویسے تو بچوں کے کھیل کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، لیکن حقیقی نوٹوں سے کافی حد تک مشابہ ان نوٹوں کا غلط استعمال جم کر ہونے لگاہے۔ اے ٹی ایم سے ان جعلی نوٹوں کے نکلنے کے کئی معاملے سامنے آ چکے ہیں۔حیدرآباد میں منگل کو ذہنی طور پر بیمار ایک شخص نے '' چلڈرن بینک آف انڈیا '' کے پرنٹ والے 9.91 لاکھ روپے کے پلاٹ کی قیمت کے نوٹوں کو منگل کو پی ایس یو بینک میں مبینہ طور پر جمع کرانے کی کوشش کی۔


Share: